لکھنؤ: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان پر مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے تبصرہ کے سلسلے میں کانگریس نے بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کیا .
اور ان کے بیان کو اترپردیش کے لوگوں کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوپی کے دستکاروں کے 100نمونے وزیر مالیات کو بھیجے جائیں گے تاکہ انہیں یہاں کی تنوع اور ہنر کی جانکاری مل سکے۔
یوپی کانگریس کے میڈیا و کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر پنکج شریواستو نے کہا کہ وزیر مالیات نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے ذریعہ بجٹ کی تنقید کو’یو پی ٹائپ کا جواب‘بتایا ہے۔
یہ بیان اترپردیش کے تئیں ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔