لکھنؤ : راجدھانی میںمنگل کو آن لائن روزگار میلہ لگے گا۔ اس میلے میں تین کمپنیاں نوجوانوںکو روزگار دیں گی ۔ اس روز گار میلے میں صرف موبائل پر ہی گھر بیٹھے امیدواروں کو براہ راست انٹرویو امپلائز صبح ۳۰:۱۰ بجےسے شروع کریںگے۔ میلے میں شامل ہونے والوںکو ریجنل روزگار دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (خدمات) سدھا پانڈے نے بتایاکہ ریجنل روزگار دفتر لال باغ کی طرف سے ۷؍جولائی کو آن لائن روزگار میلہ منعقد کیا جانا زیر تجویز ہے۔ انہوںنے بتایاکہ روزگار میلہ میں تین کمپنیاں شامل ہورہی ہیں۔ مکمل تفصیل محکمہ کے پورٹل پر دستیاب ہے۔ خواہش مند امیدوار اپنا رجسٹریشن کراتے ہوئے درخواست محکمہ کے پورٹل پر کریں۔
اس روزگار میلے میں صرف موبائل پرہی گھر بیٹھے امیدواروں سے صبح ۳۰:۱۰ بجے سے امپلائر انٹرویو کریںگے۔ روزگار میلہ میںشامل ہونے کےلئے امیدواروںکو ریجنل روزگار دفترلکھنؤ آنے کی ضرورت نہیںہے۔
روزگار میلے میں شامل ہونے والی کمپنیوں کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے شامل ہونے کےلئے گفتگو جاری ہے۔ انٹر ویو کےلئے خود پورٹل پر خالی عہدے کےلئے درخواست دینا لازمی ہے۔
انہوںنےبتایاکہ روزگار میلے میں شامل ہونے والی کمپنیوں میں اسٹار فیوچر، انفراسٹی اور مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ، عہدے-۱۰، عہدے کا نام کسٹمر ریلیشن شپ منیجر، تعلیمی لیاقت ایم بی اے، عمر ۲۰ سے ۳۰ سال کے درمیان، تنخواہ ۱۵ہزار روپئے۔
پکھرا ج ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈعہدے-۶، عہدے کا نام منیجر مارکیٹنگ، تعلیمی لیاقت ایس ایس سی، ہائی اسکول اور عمر ۱۸ سے ۲۵ سال کے درمیان، تنخواہ ۸ہزار روپئے۔