لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کی مؤثر کنٹرول کے لیے ایک وقت میں دفاتر میں ملازمین کی صرف نصف تعداد کو ہی بلانے اور گھر سے کام کرنے کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔
یوگی نے پیر کوکووڈ مینجمنٹ ٹیم کی میٹنگ میں کہا کہ ریاست کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر (ضروری خدمات کے علاوہ) میں ایک وقت میں 50 فیصد ی ملازمین کی موجودگی کا نظام نافذ کیا جانا چاہئے۔
اس کے ساتھ انہوں نے ضرورت کے مطابق ‘گھر سے کام’ کلچر کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔