آگرہ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کی انتخابی مہم کے دوران استعمال کی جانے والی زبان میں روز بروزآرہی گرواٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کو چھوڑ کر کوئی دیگر پارٹی یا لیڈرعوامی مسائل کی بات نہیں کررہا ہے۔
مشرا نے پیر کو آگرہ میں بی ایس پی امیدواروں کے حمایت میں انتخابی تشہیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں استعمال کی جانے والی زبان کی سطح یومیہ گرتی جارہی ہے۔
انہوں نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کستے ہوئے کہا’کوئی لال ٹوپی کی بات کرتا ہے تو کئی کسی کی گرمی نکالنے کی بات کرتا ہے۔