بیجنگ، 27 اپریل (اسپوتنك) چین میں مہلک کورونا وائرس ’ كووڈ 19‘ کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف تین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس دوران 80 مریض صحت یا ب ہو گئے ہیں ۔
نیشنل ہیلتھ کمیٹی نے پیر کو بتایا کہ ان تین کیسز میں سے دو بیرون ملک کے ہیں ۔ کمیٹی کے مطابق چین میں کورونا کے کیسز بڑھ کر اب 82،830 ہو گئے ہیں اور اب تک تقریباََ 4633 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ 77،400 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا ہے جبکہ 700 افراد زیر ِ علاج ہیں ۔ ان میں 50 سے زائد متاثرین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔