لکھنؤ: شہر کے سبھی پرائیویٹ اسپتالوں اور نرسنگ ہوم میںسبھی او پی ڈی کی خدمات اب شروع ہوں گی۔ حکومت سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد سی ایم او نے سبھی پرائیویٹ اسپتالوںکو ضروری ہدایت دے دی ہے۔ سی ایم اونے بتایاکہ نئے حکم کے تحت صحت مراکز کی بند پڑی او پی ڈی خدمات بھی شروع کی جائیں گی۔
واضح رہےکہ لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری اسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوںمیں بھی او پی ڈی خدمات بند کردی گئی تھیں۔ کچھ اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات چل رہی تھیں۔ گزشتہ ۲۴؍مئی کو مریضوںکے مسائل کو دیکھتے ہوئے کچھ کارڈیالوجی ، نیورولوجی اور سرجری جیسے خصوصی شعبوں میں او پی ڈی شروع کرنے کے احکام بھی دے دیئے گئے ہیں۔ اس کے باوجود مریضوں کے مسائل دور نہیں ہوئے اور عام بیماریوں سے لڑرہے مریضوںکو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
معاملے میں حکومت میںنیا حکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری صحت مراکز کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوںکو بھی او پی ڈی شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ سی ایم او کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسپتالوں کے بند ہونے سے اسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ کافی بڑھی ہوئی تھی۔
اسپتالوںکے اسکریننگ ایریا میں مریضوںکی لمبی لائنیں تک لگ جاتی ہیں۔ اب سبھی اسپتالوں میں او پی ڈی شروع ہونے سے اس میں راحت ملے گی اور مریض سبھی جگہوں پر اپنا علاج کراسکیں گے۔ ان کا کہنا ہے مریضوں کا ایک بڑا حصہ ہے جو پرائیویٹ اسپتالوں میں اپنا علاج کراتاہے لیکن ان کے بند ہونے سے سبھی کا بوجھ سرکاری اسپتالوں میں آگیا تھااب ایسا نہیں ہوگا۔