ممبئی ، 27 جولائی؛عالمی معیشت میں تیزی سے بحالی کی امید میں گھریلو اسٹاک مارکیٹس آج اضافے کے ساتھ کھلے۔
بی ایس ای کا 30 شیئر پر مشتمل انڈیکس کا سینسیکس 143.45 پوائنٹس کی مضبوطی سے 52،995.72 پوائنٹس پر کھلا اور مختصر وقت میں یہ 53،024.70 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ خیال رہے پیر کے روزیہ 52،852.98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ خبر لکھے جانے تک سینسیکس 87.90 پوائنٹس یا 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ 52،940.17 پوائنٹس پر کاروبار کررہاتھا۔
ایچ ڈی ایف سی بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، ٹاٹا اسٹیل اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا جیسی کمپنیوں میں خوب خریداری ہوئی جبکہ ایکسس بینک ، ایچ ڈی ایف سی اور انفوسس کے شیئر بیچے گئے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 26.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15،860.50 پر کھلا اور 15،881.55 پوائنٹس تک مضبوط ہوا۔ یہ گذشتہ کاروباری روز 15،824.45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ فی الحال نفٹی 33.50 پوائنٹس یا 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 15،857.95 کاروبار کررہاہے
امریکی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کی تیزی کا اثر آج گھریلو اسٹاک مارکیٹوں پر بھی نظر آیا۔