نئی دہلی: کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے ہماچل پردیش کی سیاسی پیش رفت کے حوالہ سے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی ’آپریشن لوٹس‘ کی سیاست بری طرح ناکام ہوئی ہے اور کانگریس کی مرکزی قیادت نے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لیا۔









