مدورئی،17فروری(یواین آئی)مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی (ایم))کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے لوگون سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)،قومی شہریت رجسٹر(این آر سی)اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)کی مخالفت کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر یچوری نے یہاں اتوار کی دیررات ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا،’’وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ ہمیں ملک مخالف کہہ رہے ہیں اور ہم پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگارہےہیں۔لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو ایک منقسم کٹر ہندوتو ووٹ بینک کو مضبوط کرنے اور بدامنی اور نفرت پھیلاکر ہندوستان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کررہےہیں۔‘‘
سی پی آئی (ایم)کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہمیں پہلے سازش سے ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوکر کام کرناچاہئے اس کے بعد ایک بہتر ملک کی تعمیر کی سمت میں مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے لوگوں سے ایک اپریل س شروع ہونے والے این پی آر کے عمل میں افسران کو کسی بھی قسم کی معلومات اور دستاویز نہ دینے کی اپیل کی ہے۔
دراصل،سی پی آئی (ایم)کی جانب سے سی اےاے،این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک سے 23مارچ تک ایک ملک گیر مہم چلائی جائےگی۔
مسٹر یچوری نے غیر -بھارتیہ جنتاپارٹی اقتداروالی سبھی 13ریاستوں کے وزرائے اعلی سے این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔