غازی آباد: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے دلت مخالف قرار دیا اور کہا کہ ایس پی حکومت نے سماج کے کمزور طبقات کے مفادات کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔
یہاں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا’ ایس پی نے دلت و قبائلی طبقے کے سنت، گرو اورعظیم شخصیات کی ہمیشہ توہین کی ہے۔
اس حکومت نے پسماندہ طبقات کے مفاد کو نظر انداز کیا ہے۔