نئی دہلی، 31 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی)قانون کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ پارٹی جمہوری اداروں پر ایسی سازشی حملے کی مذمت کرتی ہے اور حکومت کے ایسے فیصلوں اور بے لگام اور تاناشاہی سرگرمیوں کی مسلسل مخالفت کرتی رہے گی.









