لکھنؤ: ہندوستان اور چین کی سرحد پر بڑھتے تنازعہ کے بعدجمعہ کو ایس ٹی ایف نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ آئی جی ایس ٹی ایف امیتابھ یش نےموبائل سے ٹک ٹاک، یوسی براؤزر جیسے مبینہ چینی ایپ کو ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلہ میں ایس ٹی ایف نے ایک انٹرنل لیٹرجاری کیا ہے۔ اس کے مطابق سبھی ۵۲ چائنیز ایپ کو جلد از جلد ان انسٹال کرنے کو کہاگیاہےکیونکہ اس میں ڈاٹا چوری کاامکان کافی زیادہ ہے ۔
سرحدی تنازعہ بڑھنےکے بعد سے ہی ہندوستان کے مختلف سوشل میڈیاپر چینی ایپس کوہٹانے کی اپیل کی جا رہی تھی۔ یوپی ایس ٹی ایف کے آئی جی امیتابھ یش کے مطابق موبائل سے ۵۲ چینی ایپس کو فوراً ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ٹک ٹاک ، یوسی براؤزر، ہیلو سمیت ۵۲؍ایپس کو فوراً ہٹائے کیونکہ ان ایپس سے ذاتی اور دیگر ڈاٹا چوری ہونے کا اندیشہ بنارہتاہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں نے ۵۲؍ایسے ایپس کی فہرست حکومت کو دی ہے جو چین سے وابستہ ہیں۔ انہیں بلاک کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ فہرست اپریل میں تیارکی گئی تھی۔ اس فہرست میں ٹک ٹاک، زوم ایپ، یوسی براؤزر، کلین ماسٹر، جنڈر اور شیئرچیٹ جیسے مقبول ایپس شامل ہیں۔ وہیں فہرست میں پانچ ویڈیوشیئرنگ ایپس ہیں۔ واضح رہے کہ زیادہ تر چینی اسمارٹ فون کمپنیوں میں سے کوئی نہ کوئی ایپ اپنے اسمارٹ فون میں دیتی ہی ہیں۔ یہ ایپس ہیں ٹک ٹاک ، ویگو ویڈیو ، ویگولائیو، ویوو،وی چیٹ، ہیلو اور لائک۔اس کے علاوہ کئی ای کامرس ایپ بھی شامل ہیں۔
دن بھرگرمایارہامدعہ، آئی جی نے کی تصدیق:- چائنیز ایپ کے ہٹائے جانے کےسلسلہ میں پورے دن مدعہ گریاما رہا۔ کئی ٹی وی چینلوں نےخبرکی تردیدبھی کی۔ حالانکہ حکومت کی طرف سے اب تک ان ایپس کوبلاک کرنے یا استعمال نہ کرنے کے سلسلہ میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیاگیا ہے کیونکہ ان ایپس کو ہندوستان میں کروڑوں لوگ استعمال کرتے ہیں ۔وہیں آئی جی ایس ٹی ایف امتیابھ یش نے ایپس ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔