لکھنؤ : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے رام مندر پر آرڈیننس جلد لائے جانے کے سنتوں اور ہندو توا تنظیموں کے مطالبہ کو آج یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ فی الحال ایساکوئی قدم اٹھایا درست نہیں ۔ایک ہندی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے یوگی جی نے یہ بات کہی ۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ رام مندر کی تعمیر کیلئے آرڈیننس لانے کوئی ارادہ حکومت کا نہیں ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ کا یہ بیان انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔
کیونکہ کئی بی جے پی وزراء سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مایوس ہوچکے ہیں وہ بھی چاہتے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر جلد سے جلد شروع ہو ۔یوگی ادتیہ ناتھ خود بھی رام مندر کی جلد تعمیر کیلئے ہر ممکن کوشش کر چکے ہیں ۔ لیکن ہندو تنظیموں کے کافی دباؤ کے باوجود بھی اس پر آرڈیننس نہ لانا یہ بتاتا ہے کہ بی جے پی اس معاملہ کو مزید طول دینا چاہتی ہے او راس پر مزید سیاست کرناچاہتی ہے۔ خانگی ہندی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے یوپی کے وزیر اعلی نے کہا کہ ملک میں امن و خیر سگالی کیلئے عقیدہ کی عزت کیلئے جو بھی متبادل ہوسکتے ہیں ان پر غور ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عدلیہ کا احترام سب کیلئے لازمی ہے ۔ ہم بھی ان قانون میں بندھے ہوئے ہیں کہ معزز عدالت اس کاحل نکالے ۔