اوریا: اترپردیش کے ضلع اوریا کے صدر علاقے میں پولیس نے غیر مرکب کچی شراب بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے دوافراد کو گرفتار اور 225لیٹر کچی شراب ضبط کی ہے۔
اور 1500لیٹر لہن و شراب بنانے کی اشیاء کو تلف کیا ہے۔
ایس پی اپرنا گوتم نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ضلع میں جرائم و مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے چلائے جارہے آپریشن کلین اوریا اوردیگر اضلاع سے آرہی زہریلی شراب کے تمام معاملات و آنے والی ہولی کے تیوہار و پنچایت انتخابات کے پیش نظر ضلع میں کچی شراب کے کاروبار پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔