اوریا:13ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اوریا کے بدھونا علاقے میں پولیس نے 25ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
ڈپٹی ایس پی بدھونا مکیش پرتاپ سنگھ نے پیر کو یہاں بتایا کہ اطلاع ملنے پر کل رات بدھونا پولیس نے فرار چل رہے انعامی بدمعاش سنی کنجر عرف سنیل باشندہ کیرت پور کو ندی تراہا پل کے نزدیک سے گرفتار کرلیا۔
اس کے قبضے سے طمنچہ و کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔