طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کا کوئی جواز نہیں تھا کیونکہ 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے دہشت گرد حملوں میں اسامہ بن لادن کی شمولیت کبھی ثابت نہیں ہوئی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے یہ دعویٰ ‘این بی سی نائٹلی نیوز’ میں انٹرویو کے دوران کیا جو طالبان کے کابل پر قبضے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے۔









