فلمی دنیا کے سب سے معتبر سمجھنے جانے والے ’آسکر ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں حیران کن طور پر عوام میں غیر مقبول فلموں کو سب سے زیادہ نامزدگیاں ملی ہیں۔
91 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں امریکا اور میکسیکو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی ’روما‘ اور ہولی وڈ ڈرامہ فلم ’دی فیورٹ‘ کو ملی ہیں۔
ان دونوں فلموں کو 10 کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جب کہ 8 نامزدگیوں کے ساتھ لیڈی گاگا کی پہلی فلم ’اے اسٹار از بارن‘دوسرے نمبر ہے۔
گزشتہ برس دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی فلم ’بلیک پینتھر‘ کو 7 نامزدگیاں ملی ہیں، جب کہ ’بلیکس مین‘ کو 6 اور ’بوہمین ریسپوڈی اور ‘گرین بک‘ کو پانچ پانچ نامزدگیاں ملی ہیں۔
آسکر اکیڈمی نے مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں برطانیہ، امریکا، فرانس، اسپین، ہانک گانگ، چین، بھارت، پاکستان، ایران اور ترکی جیسے ممالک پیچھے رہ گئے۔
غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں لبنان، پولینڈ، جرمنی، جاپان اور میکسیکو کی فلمیں جگہ بنانے میں کامیاب گئیں۔