اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں پنچایت انتخاب کے لئے فرضی آئی ڈی بناکر اپنی بیوی کی حماتی میں ووٹنگ کرانے کے معاملے میں ایک نومنتخب پردھان کے شوہر کو گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
سپرنٹندنٹ آفپولیس (دیہات) اوم ویر سنگھ نے منگل کو بتایا کہ پردھان کے انتخاب کے دوران فرضی آئی ڈی بناکر دھوکہ دھڑی کر کے اپنی حمایت میں ووٹنگ کرانے کے معاملے میں نومنتخب پردھان گرام مڑولی شالنی چوہان کے شوہر نرمل چوہان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
دوپہر بعد پولیس نے نرمل کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔