اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے جسونت نگر علاقے میں قتل غیرت کے ایک معاملے میں پولیس نے قتل کی ملزم ماں، چچا اور ایک دیگر کو گرفتار کیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہر کپل دیوسنگھ نے بدھ کو یہاں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عزت و ناموس کے خاطی اپنی ہی بیٹی کا قتل کرنے کے معاملے میں پولیس نے متاثرہ کی ماں رینو،چچابرجیش کمار اور ساتھی دلویر سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔
بیٹی کا قتل کرنے والی رینو نے بتایا کہ اس نے کنبے کی عزت کی خاطر اپنی بیٹی کا قتل کر کے لاش کو نہر میں پھینک دیا۔