اٹاوہ : اترپردیش حکومت کی کثیر المقاصد ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) پروجیکٹ میں شامل اٹاوہ کے ہینڈ لوم صنعت کو پاور کارپوریشن نے سبسڈی ختم کرکے ایک بڑا جھٹکا دیا ہے اور اب یہ بندش کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
سبسڈی ختم ہونے کے تقریباً تین سال بعد اوڈی اوپی میں شامل ہینڈلوم کا کاروبار پٹڑی سے اتر گیا ہے اور اس کے ٹھپ ہونے کا امکان ہے۔
سبسڈی ختم ہونے سے ناراض بیشتر بنکروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔