نئی دہلی: ہندوستانی فوج ‘آپریشن سندور’ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے لڑائی ہمارا مقصد نہیں، صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہمارا مقصد ہے۔ یہ بیان فضائی حملے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے آیا ہے۔ 
فضائی حملے کے بعد وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ‘آپریشن سندور’ کا مقصد صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ بھارت کے حملے کا مقصد پڑوسی ملک کے ساتھ جنگ نہیں تھا۔
قبل ازیں منگل 6 مئی 2025 کی دیر رات بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے ‘آپریشن سندور’ شروع کیا ہے۔ اس آپریشن میں ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان اور پی او کے میں واقع دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔









