بیجنگ: چین میں ایک لاکھ سے زائد فیک نیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں جعلی نیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی مہم جاری ہے۔ چین میں انٹرنیٹ سے جھوٹی خبروں اور افواہوں کو ہٹانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گزشتہ ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ آن لائن اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے۔ اس دوران انٹرنیٹ سے غلط اور جھوٹی معلومات کو بھی ہٹایا گیا ہے۔