لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو اترپردیش میں مسلمانوں کی حالت زار کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کو اعلان کیا کہ انکی پارٹی 2022
کے اسمبلی انتخابات میں تقریباً 100سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔
اجودھیا سے آج شام انتخابی تشہیر کرنے سے پہلے مسٹراویسی نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وہ اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی سمیت ریاست میں دیگر چھوٹی جماعتوں کے رابطہ میں ہیں اور ان کے ساتھ انتخابات سے قبل اتحاد کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اتحاد کے بارے میں جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔