پالگھر، 4 مئی (یواین آئی) مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر کے وکرم گڑھ میں واقع ریویرا کووڈ کیئر سنٹر میں آکسیجن رساؤ کے واقعہ پر فوری طورپر کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ ایڈیشنل نوڈل آفیسر ڈاکٹر رام داس مراڈ نے بتایا کہ کووڈ کیئر سنٹر میں آکسیجن ٹینک میں پیر کی شام پلگ میں خرابی کے سبب گیس کا رساو ہونے لگا ۔ طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر اسے ٹھیک کیا ، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں پر 302 کورونا مریض داخل ہیں ، جن میں سے 150 آکسیجن پر ہیں۔