لکھنؤ: اترپردیش کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو دونوں سے رک رک کر ہورہی بارش نے ٹھٹھرن میں اضافے کے ساتھ معمولات زندگی پر اثر ڈالا ہے۔
اگلے 24گھنٹوں میں مشرقی اترپردیش کے زیادہ تر علاقوں میں بارش کے آثار ہیں جبکہ مغربی اترپردیش کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے آثار ہیں۔
لکھنؤ، کانپور، سہارنپور، میرٹھ اور وارانسی سمیت کئی اضلاع میں ہورہی بارش سے نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا وہیں کہرے اور دھند نے لوگوں کو ٹھٹھرن کا احساس کرایا ہے۔