تہران، 18 جنوری (یو این آئی) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان اور بلوچستان کے سرحدی گاؤں پر جمعرات کے روز پاکستان کے میزائل حملوں میں تین خواتین اور چار بچوں سمیت سات غیر ایرانی شہریوں کی موت ہوگئی۔
ڈپٹی گورنرعلی رضا مرہماتی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ اطلاع دی۔
اس سے قبل پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر متعدد درست حملے کیے ہیں جن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے مسٹر مرہماتی کے حوالے سے کہا، “آج تقریباً 04:30 بجے کئی دھماکے سنے گئے، کیونکہ ہمارا ایک سرحدی گاؤں پاکستانی میزائل حملے کی زد میں آگیا۔ حملے میں مہلوکہ تین خواتین اور چار بچے جو کہ غیر ایرانی شہری تھے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سیستان اور بلوچستان کے شہر سروان کے نزدیک ایک دھماکے کی آواز سنی گئی، لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔