اسلام آباد 23 مئی (یواین آئی)پاکستان نے آج اشارہ دیا کہ وہ ہندستان کے ساتھ امن بات چیت کے لئے تیار ہے
ہندستان میں پارلیمانی انتخابی نتائج بڑے پیمانے حکمراں بی جے پی کی قیادت والے محاذ کے حق میں نکلنے کے موقع پر پاکستان نے یہ اشارہ شاہین دوئم بیلسٹک میزائل کے تجربے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک فوجی بیان میں دیا۔قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی بی جے پی کی کامیابی کی امید ظاہر کر چکے ہیں
بیان میں اس تمہید کے ساتھ کہ شاہین دوئم میزائل پاکستان کی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرتا ہے کہا گیا کہ یہ خطے میں استحکام کو یقینی بنانے میں بھی مدد دے گا۔
پاکستانی فوج کے مطابق زمین سے زمین پر ڈیڑھ ہزار میل کی دوری تک مار کرنیوالے اس میزائل پر روایتی ہتھیاروں کے علاوہ نیوکلیئر وار ہیڈز بھی نصب کئے جا سکتے ہیں۔