پاکستان میں چُپ تعزیہ کا جلوس 8 ربیع الاول کو حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کے موقع پر نکلتا ہے، اس سے ایک روز قبل دو طالبانی دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق وفاقی ادارے کی خفیہ اطلاع پر سکھر میں جعفر آباد روڈ پر کارروائی کی گئی، موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اندھا دُھند فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد زخمی ہو گئے اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔









