پاکستان نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبد الروف اور حماد کو حراست میں لیا ہے ۔
پاکستان نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبد الروف اور حماد کو حراست میں لیا ہے ۔ پاکستان نے مختلف ممنوعہ تنظیموں سے وابستہ 44 لوگوں کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ دونوں نام ہندوستان کے ذریعہ سونپے گئے ڈوزیئر میں شامل تھا ۔
پاکستان کے وزیر شہریار آفریدی اور وزارت داخلہ کے سکریٹری نے یہ جانکاری پریس کانفرنس میں دی ۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات نیشنل ایکشن پلان کےتحت لیے گئے ہیں اور حراست میں لیا گیا مفتی عبدالرؤف دہشت گرد تنظیم جیشِ محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کا بھائی ہے۔
داخلہ سکریٹری کے مطابق یہ کارروائی اگلے چند دنوں تک جاری رہے گی ۔ اگر کسی تنظیم کے اثاثوں کو تحویل میں لینے کی ضرورت پڑے گی تو لیا جائے گا ۔ سبھی اطلاعات پر کارروائی کی جائے گی ۔ اس آپریشن کی روزانہ کی بنیاد پر اطلاعات فراہم کرائی جائیں گی۔