پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھرسمیت پورے اسٹاف کے معاہدے کی تجدید نہیں کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ مکی آرتھرکے معاہدے کوآگے نہ بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ مکی آرتھرکے علاوہ گیندبازی کوچ اظہرمحمود، بلے بازی کوچ گرانٹ فلاور، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن کا بھی معاہدہ رینیونہیں کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عالمی کپ کے ختم ہونے کے ساتھ ہی مکی آرتھرسمیت پورے اسٹاف کی مدت بھی ختم ہوگئی تھی اورسبھی کومعاہدہ بڑھنے کی امید تھی، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی بی) نے انہیں جھٹکا دیتے ہوئے معاہدہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کےبعد مکی آرتھرکوان کےعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ تیزہونے لگا تھا۔
پاکستان کے عظیم کرکٹروں کا ماننا تھا کہ مکی آرتھرنے پاکستان کرکٹ میں کچھ خاص تعاون نہیں دیا۔ عظیم لیگ اسپنرعبدالقادر نے تویہاں تک کہہ دیا تھا کہ ٹیم کوآگے تک لے جانے کے لئے باقی لوگوں کوبھی موقع ملنا چاہئے۔ جس کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا نام پاکستانی ٹیم کے کوچ کے طورپرسامنے آنے لگا تھا۔ حالانکہ وسیم اکرم کا ماننا تھا کہ مکی آرتھرکوایک اورموقع دینا چاہئے۔
عالمی کپ 2019 ختم ہونے کے بعد ہی پاکستانی کوچ سمیت پورے اسٹاف کی مدت کارختم ہوگئی تھی۔ عالمی کپ 2019 ختم ہونے کے بعد ہی پاکستانی کوچ سمیت پورے اسٹاف کی مدت کارختم ہوگئی تھی۔
عبدالقادرنےلگایا تھا تعصب کا الزام
عظیم لیگ اسپنرعبدالقادرنے الزام عائد کیا تھا کہ مکی آرتھرنے سہیل خان، کامران اکمل، عمراکمل، احمد شہزاد، عمران خان سمیت کچھ کھلاڑیوں کے تئیں تعصبانہ رویہ اختیارکرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے، جواپنے تجربہ سے پاکستان کے لئے کافی کچھ کرسکتے تھے۔