پاکستان فیشن ویک 2018 کراچی میں اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوا جس میں روایتی اور غیر روایتی ملبوسات کی بہار اتری۔
پاکستان کی فیشن انڈسٹری روز بہ روز ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے، نئی رتوں کے بدلتے انداز اور لباس کے ساتھ پاکستان فیشن ویک 2018 کا آغاز ہوا۔
پاکستان فیشن کاؤنسل کے زیر اہتمام فیشن ویک 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں لوگوں کو فیشن کے نئے انداز دیکھنے کو ملیں گے۔
فیشن ویک 2018 میں ٹینا درانی، ہما عدنان، زینب چوٹانی، آمنہ عقیل، دی پینک ٹری کمپنی، حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)، وردا سلیم، ماہین کریم، ماہین خان اور دیپک پروانی کے علاوہ دیگر باصلاحیت ڈیزائنرز کے رنگارنگ ملبوسات پہن کر خوبصورت ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیر رہے ہیں۔
ایف پی ڈبلیو کا آغاز سن 2009 میں ہوا اس ایونٹ کے ذریعے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نت نئے ملبوسات کی کلیکشنز متعارف کرواتے ہیں ۔