اسلام آباد پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے (خان) استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ منڈی بہاؤ الدین میں اتوار کے روز نصف شب میں نکالی گئی ایک ریالی میں 45 سالہ مریم نواز جو پی ایم ایل (این) کی نائب صدر بھی ہیں، نے عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی اور یہ بھی کہا کہ 66 سالہ کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے۔
ریالی سے خطاب کے دوران انہوں نے بار بار عمران خان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا اور وہاں موجود عوام سے بھی کہا کہ وہ عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کریں۔
عدالت سے بھی مدد نا ملی تو میں کوٹلکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔ یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نا سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔ https://t.co/it4AIFvuM7
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 8, 2019