اسلام آباد، 12 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریفرنس کومسترد کر دیا، جس میں انہوں نے (پی ٹی آئی) نیشنل اسمبلی کے اپنے 20 غیرمطمئن اراکین کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیاتھا۔
پارٹی نے کہا تھا کہ ان ارکان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ نہیں دیاتھا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ای سی پی کے تین رکنی بنچ نے متفقہ طور پرکہاکہ 20 غیر مطمئن ارکان کے معاملے میں انحراف کی بنیاد پر نااہلی سے نمٹنے والے آئین کے آرٹیکل 63-اے کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔
ای سی پی نے پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے پیش شاہ محمود قریشی اوراسدعمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ کرنے اور شواہد جمع کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی درخواست کوبھی مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کے پاس آئین اور قانون کے تحت کسی بھی ریکارڈ کو طلب کرنے یا غیر جانبدار اور منصفانہ نتیجے کے لئے کسی گواہ کو بلانے کے اختیارات حاصل ہیں۔