جموں۔کشمیر میں آرٹیکل۔370 ہٹائے جانے کے بعد سے بڑھی کشیدگی کے درمیان اب خبر آرہی ہے کہ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس پر روک لگادی ہے۔ پاکستان نے اپنے ڈرائیور اورگارڈ کو اسٹیشن بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ ٹرین رکنے سے واگہ ۔اٹاری بارڈر پر ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔
اٹاری بین الاقوامی ریلوے اسٹیشن کے سپریٹنڈنٹ اروند کمار گپتا کے مطابق آج پاکستان سے سمجھوتہ ایکسپریس کو ہندستان آنا تھا لیکن اس دوران پاکستان نے عین وقت پر ٹرین روک دی ہے۔
پاکستان نے بیان جاری کیا ہے کہ ہندستانی ریل اپنے ڈرائیور اور کرو ممبر کو بھیج کر سمجھوتہ ایکسپریس لیکر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ریلوے نے سکیورٹی کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اروند کمار نے بتایا کہ اب ہندستانی ریل ڈروئیور اور گارڈ کو جن کے پاس ویزا ہے انہیں سمجھوتہ ایکسپریس کو لینے بھیجا جائے گا۔
صحت و سلامتی کے لئے دعا – آیت اللہ شیخ زکزکی کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازتhttps://t.co/ndKsE73Q12#آیت_اللہ #شیخ #زکزکی #علاج #بیرون_ملک #اجازت #Ayatollah #Sheikh_Zaczky #treatment pic.twitter.com/NLvyxW5uvP
— shiaqaum (@Shiaqaumnews) August 7, 2019