جموں:پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں کسی اشتعال کے بغیر ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی۔وزارت دفاع نے یہاں بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے پاکستانی فوج نے صبح نو بجکر پندرہ منٹ پر چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی اور مورٹار داغے ۔
انہوں نے بتایا کہ سرحد پار سے ہورہی فائرنگ کا ہندوستانی فوج نے مناسب جواب دیا۔ فائرتگ ساڑھے دس بجے بند ہوگئی ۔ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔