اسلام آباد، 30مارچ (یو این آئی) پاکستان کے صدر عارف علوی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ مسٹر علوی نے پیر کے روز ٹویٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا،”میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہوں۔ کورونا سے متاثر تمام لوگوں پر خدا کی رحمت ہو۔ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے لی ہے لیکن دوسری خوراک لینے کے بعد ہی اینٹی باڈی بنتے ہیں۔ میں عوام سے مسلسل احتیاط برتنے کی اپیل کرتا ہوں”۔
علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر دفاع پرویز کھٹک بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ چین میں تیار کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی کورونا سے متاثر ہو گئے تھے۔