اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے 4 فلسطینوں کو شہید کردیا۔ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، بم پھینکے گئے، اسرائیل پولیس کے مطابق اسرائیل کے خفیہ کمانڈوز کو جنین کے علاقے میں اُن فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے لیے بھیجا گیا جن پر حملہ کرنے کا شبہ تھا۔








