جنوب مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی بمباری سے ایک اور فلسطینی نوجوان جام شہادت نوش کرگیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے دستوں نے آج علی الصبح جنوب مغربی کنارے پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک مسلمان شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ فلسطین میں غاصب صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے جس کی وجہ اب تک سینکڑوں نہتے فلسطینی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ 2015 سے اب تک فلسطین کے مسلمانوں اور غاصب صہیونی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد سے اب تک صہیونی فوج کے ہاتھوں متعدد فلسطینی شہری شہید اور سینکڑوں شدید زخمی ہوچکے ہیں۔
عرصہ قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمسلم دنیا، عالمی راہنماوں اور اداروں کی شدید مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر کے متنازع اعلان کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکہ مخالف مظاہرے کئے گئے تھے