رملہ/ژنہوا : فلسطینی افسران نے اپنے ملک میں ضوابط کی تعمیل میں ناکامی پر قطر میں قائم الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کی نشریات معطل کر دی ہیں۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے نے بدھ کو رپورٹ بتایا کہ فلسطینی وزارتی کمیٹی، جس میں ثقافت، داخلہ اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارتوں کے نمائندے شامل ہیں، نے ’’ الجزیرہ سے وابستہ تمام صحافیوں، عملے اور متعلقہ چینلز کے کام کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔‘‘
ڈبلیو اے ایف اے کے مطابق، یہ فیصلہ الجزیرہ کی جانب سے ’’ فسلطینی قوانین اور ضابطوں کی بار بار خلاف ورزی ‘‘ ک رنے کی وجہ سے لیا گیا ہے کیونکہ اس نے اشتعال انگیز مواد نشر کرنے، غلط معلومات پھیلاکر اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے تقسیم اور عدم استحکام کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’یہ فیصلہ اس وقت تک نافذ العمل رہے گا جب تک کہ نیٹ ورک اپنی قانونی صورتحال کو حل نہیں کر لیتا۔‘‘
حال ہی میں الجزیرہ اور الفتح کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ نیٹ ورک مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کو کور کر رہا ہے۔