فلسطینی صدر محمود عباس نے محمد مصطفیٰ کو فلسطین کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ معروف کاروباری شخصیت ہیں اور وہ ٹیکنوکریٹک حکومت کی سربراہی کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق محمد مصطفیٰ کافی وقت سے فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر بھی تھے۔محمد مصطفی نے امریکا سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ ماہر معاشیات ہیں۔
فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ مستعفی ہوگئے
یاد رہے کہ فروری میں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔محمد اشتیہ نے غزہ میں حماس اور اسرائیل فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔