مقبوضہ بیت المقدس ؛فلسطین میں اینٹی کرپشن کمیشن کی جانب سے کھجور اسکینڈل کا معاملہ سرکاری استغاثہ میں پیش کیے جانے کے کئی ماہ بعد اس سلسلے میں کئی ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں فلسطینی کاروباری شخصیات اور سابق سرکاری عہدے داران شامل ہیں۔









