نیویارک: یونیسیف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کی سب سے بھاری قیمت فلسطینی بچے ادا کررہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں ضرورت کے مطابق امداد نہ پہنچنے سے بچوں کی صحت تشویش ناک حد تک خراب ہو رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کی سب سے بھاری قیمت فلسطینی بچے ادا کررہے ہیں۔







