فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام معاہدوں پر عمل در آمد روک دیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ‘اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں پر عمل در آمد ترک کردیں’۔









