اسرائیل کی جیل میں قید 40 فلسطینوں نے ماہر الأخرس کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی جکومت کی عوفر جیل میں قید جہاد اسلامی، حماس، فتح اور دیگر فلسطینی گروہوں سے تعلق رکھنے والے گروہوں کے 40 قیدیوں نے فلسطینی اسیر ماہر الأخرس کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ماہر الأخرس نے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔








