اسرائیلی حکام سے ملاقات کے لئے بیت المقدس پہنچنے والے بحرینی وفد کو فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
المنار نے رپورٹ دی ہے کہ بحرینی وفد مسلمانوں کے قبلہ اول کی زیارت کے لئے صحن میں داخل ہوگیا تھا تاہم فلسطینی شہروں نے انہیں مسلم امہ کے ساتھ غداری کرنے کے جرم میں مسجد کے مضافات سے دور رہنے کا کہا۔
واضح رہے کہ صہیونی سرکاری ٹی وی چینل 2 کا کہنا ہے کہ بحرین سے اعلی حکام پر مشتمل ایک وفد صہیونی حکومت کے زیرقبضہ علاقوں کے چار روزہ دورے پر ہے۔
خیال رہے کہ بحرینی حکام کے اعلی وفد نے اسرائیل کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ پورے عالم اسلام میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بحرینی اعلی حکام کے وفد نے اس ملک کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خیلفہ کے حکم پر اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔
بحرینی وفد میں اعلیٰ مذہبی اسکالرز بھی موجود ہیں جو تل ابیب کے حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔
بحرینی وفد نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے وفد کے ہمراہ بیت المقدس کا دورہ کیا ہے۔
ابھی تک بحرینی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آل سعود اور آل خلیفہ کے آل یہود کے ساتھ خفیہ تعلقات وقت کیساتھ ساتھ آشکار ہورہے ہیں۔