میکسیکو سٹی : پانا مہ میں اتوار کو 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے یہاں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
قومی شہری سکیورٹی انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔
زخمیوں میں سات اور آٹھ سالہ دو بچے، 17 سالہ لڑکی اور 98 سالہ بزرگ خاتون شامل ہے ۔ زلزلے سے کسی جانی نقصانا ت کی اطلا ع نہیں ہے۔ تاہم اس کی وجہ دو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو دیگر عمارتوں جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔پانامہ کے جغرافیائی سائنس یونیورسٹی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی اور اس کا مرکز پورٹو ارملیس شہر سے 22 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 37.3 كلوميٹر کی گہرائی میں تھا۔