لکھنؤ: نشہ میں استعمال کے لئے پینسیڈل کف سیرپ کی اسمگلنگ کرنے والے ایک نوجوان کو ایس ٹی ایف اور شعبہ طب کی مشترکہ ٹیم نے سوشانت گولف سٹی سے گرفتار کیا ہے۔
پکڑے گئے ٹرک سے 52 پیٹی سیرپ ، دو جعلی پین کارڈ، موبائل، ڈی ایل اور دیگر سامان برآمد کیا گیاہے۔ برآمد مال مغربی بنگال بھیجا جارہا تھا۔
اے ڈی جی قانون انتظامات امیتابھ یش نے بتایاکہ کف سیرپ اور دیگر دواؤں کے نشہ میں استعمال کرنے کے لئے جمع خوری بہار، جھارکھنڈ، آسام، مغربی بنگال اور بنگلہ دیش میں سپلائی روکنے کےلئے حکومت نے ایس ٹی ایف اور فوڈ تحفظات اورڈرگ ایڈمنسٹریشن محکمہ کی مشترکہ ٹیم کی تشکیل کی گئی تھی۔ اس دوران ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی کہ ایک ٹرک ٹرانسپورٹ نگر سے کف سیرپ لوڈ کرکے بہار اور مغربی بنگال نکلنے والا ہے۔ اس اطلاع پر جوائنٹ آپریشن کرکے اہما مئو کے پاس ٹرک روکا گیا۔ پکڑے گئے ڈرائیور نے اپنا نام دھرمیندر کمار وشوکرماباشندہ موراواں اناؤ بتایا ہے۔
ملزم نے بتایاکہ یہ ٹرک فریدآباد کے سنتوش کمار یادو کا ہے۔ بہادر گڑھ ہریانہ اور ایتم پورا دہلی سے سینٹری کا مال لوڈ کرکے آسام جانا تھا۔ بدر پور دہلی میں رابن سنگھ باشندہ آگرہ ملا تھا جس نے کہا تھا کہ لکھنؤ ٹرانسپورٹ نگر سے کچھ سامان بہار اور مغربی بنگال جانا ہے۔
ملزم کے رضامند ہونے پر لکھنؤ آکر اس نے رابن کےذریعہ دیئے گئے نمبر پر کال کی پھر اسے ٹرانسپورٹ نگر گودام پر بلاکر پینسیڈل کف سیرپ لوڈ کرایا تھا۔ اس مال کو مغربی بنگال پہنچانے پر اسے 30ہزار روپئے ملتے ۔ ملزم نے بتایاکہ پہلے بھی کئی مرتبہ ٹرانسپورٹ نگر سے مال بنگال پہنچایا ہے۔ برآمد سیرپ پر بنانےو الے ایبارٹ ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ بدی ہمانچل پردیش لکھا ہے۔ شروعاتی جانچ میں کئی دیگر کے نام سامنےآئے ہیں جن کے سلسلے میںایس ٹی ایف جانچ کررہی ہے۔ ملزم کے خلاف سوشانت گولف سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔