کورونا وائرس نے ایک سال میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو ہلاک کردیا ہے کورونا وائرس کی عمر ایک سال تک پہنچ گئی ہے۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ 135 ملکوں میں وبا کی وجہ سے مائیں اور بچوں کو 40 فیصد مناسب غذائیت سے محرومی کا سامنا ہے۔ رواں برس اکتوبر میں 265 ملین بچوں کو سکولوں میں کھانا فراہم نہیں کیا جا سکا۔
رپورٹ کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے 250 ملین بچے وٹامن اے کی کمی سے دوچار ہیں۔ یونیسیف کی رپورٹ میں اس حقیقت کو بھی بیان کیا گیا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے 6 سے 7 ملین مزید بچوں کو ناقص خوراک کھانے سے کئی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان کے علاوہ 33 فیصد بچے لاک ڈاؤن کے دوران سکولوں کی بندش سے تعلیمی مشکلات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں تعلیم، صحت، رہائش، غذائیت اور نکاسی آب جیسے شعبوں میں 15 فیصد کمی کا امکان ہے۔
یونیسیف نے دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بچوں کی مشکلات میں کمی کے لیے بھرپور عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔