جھنجھنو ، 15 ستمبر (یو این آئی) پیرا اولمپیئن سندیپ چودھری کو راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں چلنے والی ریاستی حکومت کی “گھر گھر اوشدھی یوجنا” کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔
ضلع کے موہاڑا جاٹوواس کے رہنے والے مسٹر چودھری ٹوکیو میں منعقدہ پیرالمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہے اور کانسے کے تمغے سے محروم ہو گئے۔
سندیپ نے دوسری بار پیرا اولمپک گیمز میں حصہ لیا ہے۔