سوئس ریسرچ گروپ نیورو ریسٹور کے محققین کی ٹیم نے ایسے نیورونز کی نشاندہی کی ہے جو فالج کے شکار افراد کے چلنے کی صلاحیت کو بحال کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ معذور افراد کا دوبارہ چلنا اب ناممکن کام ہے لیکن آخر کار سائنسدانوں نے چلنے کی صلاحیت کو بحال کرنے والے خلیات کو پہچان لیا ہے۔
نیوران کی افادیت اور اعضاء کی صلاحیتوں کو بحال کرنے میں محرک عمل کی تاثیر کا مطالعہ کرنے کے لیے، محققین نے سب سے پہلے چوہوں پر تجربہ کیا۔









